UR
زبان منتخب کریں
AED
کرنسی

دبئی میں جائیداد کی خریداری۔ مشترکہ ملکیتی ہوٹل کا انتظام و انصرام کیسے کیا جاتا ہے؟

دبئی میں جائیداد کی خریداری۔ مشترکہ ملکیتی ہوٹل کا انتظام و انصرام کیسے کیا جاتا ہے؟

ستمبر 2019 سے، متحدہ عرب امارات نے ان کمپنیوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے قانون میں ترمیم کی ہے جن کے افعال میں مشترکہ ملکیت کی جائیدادوں کا انتظام شامل ہے۔ یہ ڈویلپرز اور ہوٹل آپریٹرز سے متعلق ہے اور پراپرٹیز کی ایک وسیع رینج کے انتظام کو منظم کرتا ہے۔

مندرجات

ترامیم سے کون متاثر ہوتا ہے؟

ترامیم بڑے تعمیراتی منصوبوں (ماسٹر پروجیکٹس) کو متاثر کرتی ہیں جو دبئی اور ابوظہبی کی زیادہ تر آبادیوں میں موجود ہیں اور سرمایہ کاری والی جائیدادوں کے طور پر انکی روایتی طلب ہے۔ یہ نہ صرف ہوٹل بلکہ رہائشی احاطے، دفتری عمارتیں، کاٹیج گاؤں ہیں جہاں مشترکہ ملکیت کی اجازت ہے۔ مالک ایک علیحدہ عمارت (اسٹوڈیو یا اپارٹمنٹ) کا مالک اور مشترکہ استعمال کےمقامات مثلاً سوئمنگ پولز، پارک ایریاز، کھیلوں کے میدانوں، اندرونی مشترکہ مقامات کا سٹیک ہولڈر ہو سکتا ہے ۔

قانونی ڈھانچے میں تبدیلیاں

نئے قوانین کے تحت، اونرز ایسوسی ایشن اب مشترکہ جائیداد کے اندر مشترکہ مقاماات کے انتظام کی ذمہ دار نہیں ہے۔ اس کے بجائے RERA کے ذریعے ریگولیٹ کردہ لائسنس یافتہ انتظامی کمپنیاں حقوق اور ذمہ داریوں میں ان کی جگہ لیں گی۔ اگر وہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکتے تو مالکان مینجمنٹ کمپنی کے خلاف شکایت درج کر سکتے ہیں۔ ریگولیٹر کمپنی کو مطلع کرتا ہے اور شکایت کی وجوہات کی وضاحت اور خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔ جواب دینے میں ناکامی جرمانے کا سبب بنے گی۔ بار بار خلاف ورزی کرنے پر لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

نئے قانون کے اہم پہلو

قانون :

    • بناتا ہے۔ اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اخراجات کی ضرورت کی تصدیق ایک آزاد آڈیٹر سے ہونی چاہیے۔ اخراجات کی تصدیق اور اضافے کے جواز کے بغیر ریگولیٹر کی طرف سے شرح کی منظوری نہیں دی جائے گی۔
    • انتظامی کمپنیوں کی تقرری کو یقینی بناتا ہے۔ دبئی میں، انتظامی کمپنیوں کو ان کی متعلقہ کیٹیگری کے مطابق  نگرانی کے لیے ایک پراپرٹی تفویض کی جاتی ہے ۔ مشترکہ جائیدادیں اب تین درجہ بندیوں میں آتی ہیں: بڑے پروجیکٹس، ہوٹل پروجیکٹس، اور پہلی اور دوسری قسموں کے علاوہ ریئل اسٹیٹ پروجیکٹس۔
      •  

        آخری قسم سب سے زیادہ عام ہے کیونکہ اس میں رہائشی اپارٹمنٹ کی عمارتیں اور شاپنگ سینٹرز شامل ہیں۔ انتظامی کمپنیاں اب مالکان کی میٹنگ کے فیصلے سے مقرر نہیں کی جاتی ہیں۔ اب RERA ٹینڈر کے نتائج کی بنیاد پر مشترکہ ملکیت والے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ کے مشترکہ مقامات کی نگرانی کے لیے ایک عمارتی انتظامی فرم کا تقرر کرتا ہے۔ خدمات کی غیر منصفانہ فراہمی کی صورت میں کمپنی کو کسی اور سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

      انتظام و انصرام اور ملکیت کے جدید حل

      یہ اقدامات رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے حالات کے لحاظ سے مشترکہ ملکیتی جائیداد کے انتظام کو بہتر اور آسان بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

      DLD کے ڈائریکٹر جنرل سلطان بٹی بن میجرن کے مطابق مشترکہ ملکیت کے اقدام کو اتھارٹی کی طرف سے مکمل تعاون حاصل ہے۔ پہلا مرحلہ قانون سازی میں تبدیلی کا تھا اور دوسرا مرحلہ مشترکہ ہوٹل کی ملکیت کے حق کی تصدیق کرنے والی دستاویزات کو الگ کرنے کے اقدام کا نفاذ تھا۔

      اس سے ایک محدود بجٹ والےسرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو تقویت ملنے کی امید ہے۔ ہر غیرملکی پورے ہوٹل میں سرمایہ کاری کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ نئی قانون سازی کی بدولت کئی لوگ ایک ہی پراپرٹی یونٹ کے مالک ہو سکتے ہیں اور ہر مالک کے پاس ایک ملکیت نامہ ہو گا۔ قانون نہ صرف ملکیت بلکہ رئیل اسٹیٹ کے تصرف کا بھی انتظام کرتا ہے۔ ہر یونٹ کو بیچا، گروی رکھا، یا دوسری پارٹیوں کے قبضے میں دیاا جا سکتا ہے۔

      مشترکہ ملکیتی جائیداد کے ساتھ نئے مواقع

      یہ مندرجہ ذیل امکانات کو کھولتا ہے:

      • آپ جائیداد کی خریداری کے لیے رہن کا قرضہ استعمال کر سکتے ہیں۔

      • رشتہ داروں کو فروخت کیے جانے یا دوبارہ رجسٹریشن کی اجازت ہے۔

      • وراثت کا حق محدود نہیں ہے۔

      توقع کی جاتی ہے کہ غیرملکیوں کو فروخت کے لیے اجازت دی گئی مزید جائیدادوں سے گھروں کی مجموعی فروخت میں اضافہ ہوگا۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ دبئی مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، نیا قانون ہوٹل انڈسٹری کو مزید مسابقتی بنائے گا۔

      یہ کیسے کام کرتا ہے؟

      یہ سکیم ترقی یافتہ ممالک میں کافی عرصے سے کامیابی سے کام کر رہی ہے۔ یہ سادہ ہے:

      • ایک شخص اپنی مالی استطاعت کے مطابق جتنے چاہے اپارٹمنٹس خریدتا ہے۔

      • سال میں ایک یا کئی بار، مالک اپنے اپارٹمنٹ میں اس مدت تک رہنے کے لیے آتا ہے جس کے لیے معاہدہ طے کیا جاتا ہے۔

      • باقی سارا سال، مالک کی جائیداد کی نگرانی انتظامی فرم کرتی ہے۔

      منافع کو معاہدے کی بنیاد پر تقسیم کیا جاتا ہے اور یہ 50% سے 50% تک اور 70% سے 30% تک ہو سکتا ہے جس میں خریدار کو تھوڑا حصہ ملتا ہے۔ تاہم یہ طریقہ بھی فائدہ مند ہے۔  اپنی خالص ترین شکل میں یہ غیر فعال آمدنی ہے اور اس کے لیے ملک میں آنے یا تنظیمی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔

       

      مالک کو صرف باقاعدگی سے ہونے والی مرمت کے اخراجات کی ادائیگی کرنی ہوتی ہے۔ اوسطاً، سرمایہ کاری پر سالانہ منافع ہوٹل اور اس کی مقبولیت کے لحاظ سے 3% تا 6% ہو سکتا ہے۔

      توقعات

      اس خیال کو اب بھی دبئی میں بڑے پیمانے پر لاگو کرنے کی ضرورت ہے، اگرچہ یہ اب تک زیادہ تر بڑَے یونٹس کی بجائے اپارٹمنٹس سے متعلق ہے۔ اس قانون کا مقصد مالی بوجھ کو کم کرنا اور ملکی معیشت میں سرمایہ کاری کی آمد کو تیز کرنا ہے۔ بنیادی طور پر اس کا مقصد لگژری رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کو فروغ  دینا ہے تاہم یہ قدم اسے مزید سستا بنائے گا۔ نتیجے کے طور پر، مشترکہ ملکیت حکومتی سطح پر محفوظ ہو جاتی ہے اور آپ کو محدود سرمایہ کاری کے ساتھ خالص منافع حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

      متحدہ عرب امارات میں گھر کی تلاش اور خریداری میں مدد

      آپ کی رہائشی اور تجارتی رئیل اسٹیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ہمارے پاس طویل تجربے کے ساتھ دبئی اور متحدہ عرب امارات کی دیگر امارات میں سرمایہ کاروں اور مقامی پراپرٹی کی وسیع فہرستیں ہیں۔ تازہ ترین، سب سے زیادہ منافع بخش جائیدادوں کے لیے ابھی ہماری ویب سائٹ دیکھیں!

      یہ بھی پڑھیں