UR
زبان منتخب کریں
AED
کرنسی

دبئی میٹرو اورمیٹرو کے ساتھ رئیل اسٹیٹ

دبئی میٹرو اورمیٹرو کے ساتھ رئیل اسٹیٹ

اگر آپ عام طور پر ریل ٹرانسپورٹ کی طرح میٹرو کے بارے میں سوچتے ہیں، تو اسے جدید تہذیب کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک کہا جا سکتا ہے۔

اگر ٹرینیں نہ ہوتیں جو اس وقت ایک نمایاں علامت تھیں تو برطانیہ ایک سلطنت نہ بنتا۔

جدید ماسکو یا نیویارک کا ان کے وسیع میٹرو اور سب وے نظاموں کے بغیر تصور کرنا مشکل ہے۔

چین جدید ریل ٹرانسپورٹ جس کی بدولت آپ آدھے ملک کو گھنٹوں میں عبور کر سکتے ہیں، کے بغیر عالمی فیکٹری نہیں بن سکتا تھا، ۔

کسی بھی کامیاب جدید شہر کے لیے میٹرو کی اہمیت کو دبئی کے حکام نے بھی سمجھ لیا تھا، اس لیے 00 کی دہائی کے اوائل میں شہر کی تیز رفتار ترقی شروع ہونے کے کچھ عرصہ بعد، انھوں نے جدید میٹرو نظام بنانے کے لیے وسیع منصوبے بنائے۔

نتیجے کے طور پر، اس نے شہر کی زندگی کی رفتار اور اس کی معیشت کی ترقی کو گہرا متاثر کیا۔ میٹرو نے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ، جائیدادوں کی تقسیم، ان کی مقبولیت اور قیمتوں پر بھی اثر مرتب کیا۔

اس مضمون میں ہم دبئی میٹرو کے بارے میں دبئی کے شہری بنیادی ڈھانچے کے کلیدی عناصر میں سے ایک کے طور پر بات کر رہے ہیں۔


مندرجات


دبئی میٹرو کا تعارف

دبئی میٹرو کی مکمل تعمیر کا شمار مارچ 2006 سے کیا جا سکتا ہے۔ کئی بین الاقوامی کمپنیاں اس کی تعمیر کی ذمہ دار تھیں۔

45 اسٹیشنوں کا منصوبہ ویلش ہانگ کانگ ایڈاس نے تیار کیا تھا۔ یہ تعمیر دبئی میں قائم الغریر انویسٹمنٹ گروپ نے کی تھی۔ میٹرو پراجیکٹ کا انتظام برطانیہ کے سرکو نے کیا، جبکہ حکومت کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹیشن ایڈمنسٹریشن (آر ٹی اے) نے تعمیرات کی نگرانی کی۔

موجودہ میٹرو لائنیں 2010 کی دہائی کے اوائل میں بنائی گئی تھیں لیکن تعمیر جاری رکھنے کے منصوبے آج بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔

فی الحال، 56 میٹرو اسٹیشنز اور تین لائنیں بنائی گئی ہیں جن سے روزانہ تقریباً 350,000 افراد اور ایک سال میں 200 ملین سے زیادہ افراد کی آمدورفت ہوتی ہے۔ ہر اسٹیشن اور پلیٹ فارم جدید ترین حفاظتی ٹیکنالوجی سے لیس ہے، تیز رفتار وائی فائی ہر جگہ دستیاب ہے، لفٹیں لگائی گئی ہیں، اور کثیر المنزلہ کار پارکنگ ایریاز بنائے گئے ہیں۔

زیادہ سے زیادہ کرایہ تقریباً  $2 ہے۔

اپنے معیار، رسائی اور مقام کی بدولت، دبئی میٹرو ساری آبادی میں مقبول ہے، یہاں تک کہ امیر ترین باشندے بھی آرام دہ محسوس کرتے ہیں اور میٹرو کے ذریعے شہر کے تفریحی اور کاروباری اضلاع کے درمیان سفر کرکے کافی وقت بچاتے ہیں۔

ریڈ، گرین، 2020 میٹرو لائنز

اس وقت تین میٹرو لائنوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے: ریڈ، گرین اور روٹ 2020۔ اس کے علاوہ، چند مزید چھوٹی لائنیں یا ٹرام روٹس ہیں (مثال کے طور پر پام جمیرہ میں)۔

ریڈ لائن

ریڈ لائن سب سے لمبی لائن ہے اور اس کے 29 اسٹیشن ہیں۔ یہ لائن جبل علی کے صنعتی علاقے سے ڈاون ٹاؤن دبئی سے ہوتی ہوئی ڈیرہ کے مرکز تک جاتی ہے۔

گرین لائن

یہ دبئی میٹرو کی دوسری لائن ہے۔ یہ ریڈ لائن سے بہت چھوٹی ہے اور شہر کے مرکزی علاقوں دبئی کریک، ڈاون ٹاؤن دبئی، ڈیرہ تک ہے۔ اس لائن میں 20 اسٹیشن ہیں۔

روٹ 2020

یہ سب سے چھوٹا اور جلدی پہنچنے والا راستہ ہے۔

اس وقت یہ باضابطہ طور پر ریڈ لائن کا حصہ بن چکا ہے، اب اس راستے کا ٹرمینل پوائنٹ ایکسپو 2020 ٹرمینل ہے، جو نمائشی مرکز کے شمال مشرق میں ہے۔ مزید جنوب میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔ روٹ 2020 کے آخری پوائنٹ جبل علی اور ایکسپو 2020 ہیں۔ لائن پر کل 7 اسٹیشن ہیں۔

اضلاع

آئیے دبئی کے ان اضلاع کی فہرست بنائیں، جہاں سے میٹرو لائنیں گزرتی ہیں۔

دبئی میں کل 14 اضلاع ہیں، اور میٹرو یہاں سے گزرتی ہے:

  • ریڈ لائن: جبل علی، حدیق محمد بن راشد، زبیل، جزوی طور پر راس الخور، بر دبئی، ڈیرہ۔

جبل علی میں تجارتی اور صنعتی محلے شامل ہیں۔ ان کے بعد دبئی انٹرنیٹ سٹی، ایک آزاد تجارتی علاقہ ہے۔ HMBR اور Zabeel مشہور بارشا ہائٹس (رہائشی علاقہ)، بزنس بے (تجارتی علاقہ)، ڈاون ٹاؤن دبئی اور برج خلیفہ (شہر کا مرکز) کے گھر ہیں۔ اس کے علاوہ، لائن DIFC (ایک اور آزاد تجارتی زون) سے گذرتی ہے اور اس کے بعد بہت سے مختلف محلوں کے ساتھ ڈیرہ تک جاتی ہے۔

  • گرین لائن: راس الخور )دبئی کریک(، بر دبئی، ڈیرہ
  • روٹ 2020: جبل علی)صنعتی اضلاع جبل علی و انویسٹمنٹ پارک(
  • ہم اگلے پیراگراف میں اضلاع کو مزید تفصیل سے دیکھیں گے۔

میٹرو کے نزدیک کن اقسام کی رئیل اسٹیٹ واقع ہے

بنیادی طور پر میٹرو کی اقتصادی وجوہات کی وجہ سے، میٹرو سٹیشنوں کے نزدیک زیادہ تر رئیل اسٹیٹ مختلف قسم کے اپارٹمنٹس ہیں جن میں  کام کرنے والی آبادی، کاروباری نمائندوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لیے رہائش گاہیں شامل ہیں۔

تاہم، قریبی رہائشی آبادیوں میں، خاص طور پر شہر کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں کچھ ولاز موجود ہیں۔

ولاز اور ٹاون ہاوسز

روٹ 2020 کے ساتھ ساتھ الفرجان، دی گارڈنز، جمیرہ گالف اسٹیٹ کے علاقوں میں، جزوی طور پر دبئی انویسٹمنٹ پارک کے ساتھ ساتھ جبل علی ولیج میں ولاز کی ایک وسیع رینج مل سکتی ہے۔

  • الفرجان ایک محلہ ہے جس میں ولا اور اپارٹمنٹس ہیں۔ ولاز بنیادی طور پر تین سے چھ بیڈروم کے ساتھ دستیاب ہیں۔
  • گارڈنز بحیرہ روم کے طرز کے ولاز اور ٹاؤن ہاؤسز کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ اس میں تقریباً 300 یونٹ ہیں۔ ان میں تین اور چار بیڈروم والے ولاز ہیں۔
  • جمیرہ گالف اسٹیٹس لگژری ولاز اور پریمیم ٹاؤن ہاؤسز پر مشتمل ہے۔ 600 سے زائد یونٹس 16 کلسٹرز میں واقع ہیں۔ یہاں پانچ جھیلیں، کئی بڑی سبز جگہیں، نیز 16 گولف کورسز ہیں۔  اس میں  دو سے چھ بیڈروم تک والی جائیدادیں ہیں۔
  • دبئی انویسٹمنٹ پارک سات ایکو کمیونٹیز پیش کرتا ہے، جس میں اپارٹمنٹس کے ساتھ ولاز، ٹاؤن ہاؤسز شامل ہیں۔ ولاز اور ٹاؤن ہاؤسز صرف چار بیڈروم والے ہیں۔
  • جبل علی ولیج ولاز کا ایک علاقہ ہے جس میں دو سے چھے بیڈرومز والی تقریباً 290 جائیدادیں ہیں ۔ یہ ایک پرانا رہائشی علاقہ ہے جس میں لگژری جائیدادیں ہیں۔

ان علاقوں میں ولاز کی قیمتیں 1,800$ سے لے کر 3,000$ فی مربع میٹر تک ہیں۔

سب سے مہنگا علاقہ جمیرہ گالف اسٹیٹ ہے جس کی اوسط قیمت 3,146$ ہے، اس کے بعد الفرجان 2,352$ فی مربع میٹر ہے۔

دبئی انویسٹمنٹ پارک میں سب سے زیادہ سستی قیمتیں تقریباً1,892 $فی مربع میٹر ہیں۔


اپارٹمنٹس

میٹرو اسٹیشنوں کے قریب باقی اضلاع میں اپارٹمنٹس کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

جہاں تک سب سے زیادہ مقبول مقامات کا تعلق ہے، ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

 

  • ڈاون ٹاؤن دبئی اور برج خلیفہ؛

  • بزنس بے؛

  • برشا ہائٹس؛

  • دبئی کریک اور دبئی کریک ہاربر؛

  • دبئی انٹرنیٹ سٹی؛

  • ایمریٹس ٹاورز؛

  • جمیرہ لیک ٹاورز؛

  • دبئی مرینا۔

آخری دو اضلاع ریڈ لائن سے براہ راست نہیں جڑے ہوئے لیکن قریب ہی ہیں اور ٹرام روڈ سے جڑے ہوئے ہیں۔

مندرجہ بالا اضلاع میں جائیدادوں کی حد اتنی وسیع ہے کہ آپ کو ہر طرح کے ذوق اور بجٹ کے مطابق مختلف جائیدایں مل جائیں گی۔

سب سے زیادہ پرتعیش جائیدادوں کی مختلف اقسام پچھلے تین اضلاع میں واقع ہیں۔ یہ علاقے چھٹیاں منانے والوں، امیر سیاحوں اور غیر ملکیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ ان علاقوں میں بہت سے ہالیڈے ہومز، پریمیم اپارٹمنٹس اور پینٹ ہاؤسز واقع ہیں۔

بارشا ہائٹس، دبئی انٹرنیٹ سٹی، دبئی کریک (اور ہاربر) فروخت اور کرایہ دونوں کے لیے زیادہ سستے اپارٹمنٹس پیش کرتے ہیں۔

انٹرنیٹ سٹی انویسٹمنٹ پارک کی طرحکا ایک تجارتی علاقہ ہے لہذا یہ کاروباری لوگوں میں مقبول ہے، جولگژری رہائش اور سٹیٹس کی بجائے آرام دہ اور سستی رہائش کو اہمیت دیتے ہیں ۔

بارشا ہائٹس اور دبئی کریک خاندان دوست رہائشی علاقے ہیں۔ اپارٹمنٹس درمیانی اور اعلیٰ متوسط ​​آمدنی والے رہائشیوں کے لیے بنائے گئے ہیں۔

بزنس بے اور ڈاون ٹاؤن دبئی شہر کے مرکز میں ہیں۔

بزنس بے ایک طرف تو بڑا تجارتی مرکز ہےاور دوسری طرف غیر ملکی پیشہ ور افراد مثلاً آئی ٹی سیکٹرسے تعلق رکھنے والے افراد اور کاروباری نمائندوں کے کے لیے قابل رسائی رہائشی علاقہ ہے۔  اس علاقے میں آپ کو تمام قسم کی جائیدادیں مل سکتی ہیں جن میں سستے، مہنگے، بڑے اپارٹمنٹس اور اسٹوڈیوز، پینٹ ہاؤسز اور یہاں تک کہ ڈوپلیکس پینٹ ہاؤسز بھی شامل ہیں۔

تاہم، اس محلے میں مختلف طرح کی رہائش گاہیں شہر کے دوسرے حصوں کی نسبت زیادہ قیمتی ہیں۔

ڈاون ٹاؤن دبئی اور برج خلیفہ، دبئی کے مہنگے ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔

چونکہ اوپر والے علاقوں میں اپارٹمنٹس پراپرٹی کے سرمایہ کاروں میں زیادہ مقبول ہیں جو انہیں کرائے پر دیتے ہیں، اس لیے ہم یہاں کرایہ کی اوسط شرح بتا رہے ہیں:

  • ڈاؤن ٹاؤن دبئی - 26,800$ فی مہینہ؛

  • دبئی مرینا - 24,500$ فی مہینہ؛

  • بزنس بے – تقریباً 23,700$ فی مہینہ؛

  • دبئی کریک ہاربر – تقریبا 21,300$ فی مہینہ؛

  • دبئی انویسٹمنٹ پارک - تقریباً 21,200$ فی مہینہ؛

  • جمیرہ لیک ٹاورز – تقریباً 19,400$ فی مہینہ؛

  • ایمریٹس ٹاورز – تقریباً 18,100 $فی مہینہ؛

  • برشا ہائٹس - تقریباً 17,000 $ فی مہینہ۔


نتیجہ

اوپر درج علاقوں کو مقصد کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

دبئی میں انتہائی متوقع ورلڈ ایکسپو 2020 کا آغاز یکم اکتوبر 2021 کو ہوا۔

اس ایونٹ کے لیے تجزیات اور پیشین گوئیاں 2021 میں تشکیل دی گئی تھیں اور ان علاقوں کو ایسے اہم مقامات تصور کیا جاتا ہے جہاں سیاح، کاروباری افراد، سرمایہ کار اور دیگر زائرین جائیں گے۔

جنوبی اضلاع ایکسپو کے قریب ہونے کی وجہ سےمقبول ہیں، دوسرے بہت سے متعدد پرکشش مقامات اور مقبول مقامات کی بدولت تلاش کیے جاتے ہیں۔

خاص طور پر جب بات دبئی مرینا، ڈاؤن ٹاؤن دبئی اور بزنس بے کی ہو، جہاں ایک مربع میٹر کی قیمت بالترتیب 3,000$، 1,800$ اور 1,500$ ہے۔

یہ بھی پڑھیں